فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پرلبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کی شام اور اسلامی مزاحمت کے ساتھ ہم آہنگی کا سلسلہ پیہم جاری ہے۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے شہید مصطفی بدرالدین المعروف ذوالفقارکی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پرلبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بدرالدین نے شام میں سامراجی طاقتوں سے وابستہ تکفیریوں کے مذموم منصوبوں کو خاک میں ملادیا ۔
سید حسن نصر اللہ نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسراء کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے عرب حکمرانوں سے سوال کیا کہ کیا سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں امریکی ، اسلامی اور عربی اجلاس میں سعودی عرب کے بادشاہ اور عرب حکمراں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ اٹھائیں گے؟
سید حسن نصر اللہ نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کی حمایت پر سعودی عرب، امریکہ، اسرائيل، ترکی اور قطر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی ، سعودی عرب اور قطر، شام ميں دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے بجائے فلسطینیوں کی حمایت کرتے تو آج تک مسئلہ فلسطین حل ہوگیا ہوتا۔