Jun ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • عراق: داعش دہشت گردوں کی گرفتاری

عراقی فورسز نے موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 20 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز کی داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے کہا تھا کہ موصل کے مغربی علاقے حی التنک میں بارودی مواد سے بھرے ہوئے سیکڑوں کنٹینروں کو ایک آپریشن کے دوران پکڑ لیا گیا۔

عراق کی فوج 29 جون 2017 کو مغربی موصل میں واقع تاریخی مسجد النوری میں پہنچ گئی تھی یہ وہ مسجد ہے جہاں سے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا اور 10 جولائی 2017 کو موصل داعش کے چنگل سے مکمل طور پر آزاد ہو گیا تھا ۔

ٹیگس