Jul ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈروں کے اجلاس پر حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ڈرون طیاروں نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجی کماںڈروں کے اجلاس پر حملہ کیا ہے ۔

 المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حملے میں سعودی عرب کے کرائے کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے معاون علی محسن الاحمر کے قافلہ کے قریب نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں بہت سے اعلی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔ ہلاک ہونے والوں میں بحرین میں یمن کے فوجی اتاشی اور علی محسن الحمر کے داماد بھی شامل ہیں لیکن علی محسن الاحمر اس حملے میں بال بال بچ گئے ہیں ۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں - یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات، اسپتالوں اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے -

ٹیگس