Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے نمائندے کی انصاراللہ کے رہنما سے ملاقات

اقوام متحدہ کے نمائندہ نے امن مذاکرات کے تعلق سے انصاراللہ کے رہنما سے ملاقات کی۔

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندہ مارٹن گرفتس نے  جمعرات کو یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنماعبدالملک الحوثی سے ملاقات کی۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام ٹویٹ کر کے کہا کہ ملاقات کے دوران الحوثی نے دسمبر میں ہونے والے امن مذاکرات میں شامل ہونے کے عزم کو دہرایا۔

اس کے ساتھ الحوثی نے سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کے ذریعہ 2015 سے یمن پر لگائی گئی ’اقتصادی پابندی‘ کو ہٹانے اور تجارتی پروازوں کے لئے صنعا انٹرنیشنل ایرپورٹ کو پھر سے کھولنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگس