Feb ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی: لبنانی وزیراعظم

پاکستان میں ان دنوں اس ملک کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو این آر او دلانے یا دینے کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کےوفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اور ملاقات میں سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعدالحریری کو بتایا کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے، جس پر لبنانی وزیراعظم نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی، شریف خاندان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس پر شرمندگی ہوئی۔

ٹیگس