مصر میں ٹرین کا حادثہ، 60 افراد ہلاک اور زخمی
Feb ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی اسٹیشن پر تیز رفتار ٹرین کے پٹڑی سے اترنے اور آتشزدگی کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
الیوم السابع مصری ویب سائٹ کے مطابق قاہرہ میں واقع رامسس اسٹیشن پر ہونے والے حادثے میں ٹرین کا تیز رفتار انجن ٹریک کے اختتام پر موجود بفرز سے ٹکرا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
مصر کی وزارت صحت کے مطابق ٹرین حادثے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے۔
قاہرہ میں ہونے والے حادثے کے چند گھنٹے بعد ہی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مصر کے اٹارنی جنرل نے واقعے کی فوری تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔