حقیقت چھپ نہیں سکتی، یمنی فورسز نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تباہی کا ویڈیو جاری کر دیا + ویڈیو
May ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہوئے ڈرون حملوں اور ان حملوں سے ہونے والی تباہی کا ویڈیو جاری کر دیا ۔
یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں کے جواب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اہم ٹھکانوں پر 7 ڈرون سے کاروائی کی تھی ۔
فوجی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ جب تک یمن کا محاصرہ جاری رہے گا، یمنی فورسز اس طرح کی مزید کاروائیوں کے لئے تیار ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یَنْبُع کے قریب واقع سعودی تیل کی تنصیبات پر کیے گئے حملے کو اپنے ملک کے محاصرے اور سعودی اتحاد کی جارحیت کا واضح جواب قرار دیا ہے۔
منگل کے روز یمنی فوج کے ڈرون حملے میں یَنْبُع کے قریب واقع تیل کے دو پمپنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس علاقے سے الشرقیہ کی جانب تیل کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی ۔