Jul ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran

آل سعود سے جنگ گویا یمنی نوجوانوں کے لئے روز کا مشغلہ بن چکا ہے۔

یمن میں مارچ دوہزار پندرہ سے سرزمین حجاز پر قابض قبیلۂ آل سعود کی مسلط کردہ جنگ جاری ہے اور جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، ویسے ویسے آل سعود کی کمزوری ناکامی اور ذلت و رسوائی عیاں ہوتی جا رہی ہے۔

آل سعود اس جنگ میں اپنے بیان کردہ اغراض و مقاصد میں سے اب تک کچھ بھی حاصل نہیں کر سکی ہے۔ یمن میں بنیادی تنصیبات کی تباہی، اسپتالوں مسجدوں اور اسکولوں کی تاراجی، عام شہریوں منجملہ خواتین اور بچوں کا قتل عام، بکھمری اور وبائی امراض،یہ وہ تحائف ہیں جو ’’ہادم حرمین شریفین‘‘ نے اب تک یمنی عوام کو دئے ہیں۔

البتہ اِدھر اقتدار کے بھوکے عالم سامراجیت کے پروردہ قبیلۂ آل سعود کی نفرت سے لبریز یمنی نوجوانوں کے لئے بھی گویا جنگ روز کا مشغلہ بن چکی ہے۔عجیب بات یہ کہ جب کبھی انہیں میدان جنگ میں کوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو وہ کبھی نعرۂ تکبیر کے بعد امریکہ، اسرائیل اور انکے پٹھو آل سعود پر لعنت ضرور نثار کرتے ہیں۔

ٹیگس