یمن، سعودی اور اماراتی ملیشیاؤں میں گھمسان کی جنگ
Aug ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
یمن میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیشن دفتر نے کہا ہے کہ جنوبی شہر عدن کی تازہ لڑائیوں میں کم سے کم تین سو افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے کوآرڈینیش دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ گذشتہ آٹھ اگست سے متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کی مسلح ملیشیا اور سعودی حمایت یافتہ منصورہادی کی معزول حکومت کے فوجیوں کے درمیان جاری لڑائیوں میں تقریبا چالیس افراد ہلاک اور دو سو ساٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
یمن پر جارحیت کرنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب کا اتحاد چارسال سے زائد عرصے کے بعد اب جنوبی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا اور دونوں ہی ممالک ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے گذشتہ چار روز کے دوران عدن کے اہم ترین فوجی مراکز اور حساس مقامات پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس دوران سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اتوار کو عبوری کونسل کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔