سعودی آئل فیلڈ پرحملے کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
Sep ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق یورپی آئل مارکیٹوں میں برنٹ کروڈ 11.77 فیصد مہنگا ہو گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 60.71، برینٹ کروڈ67.31 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔
برینٹ تیل قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13فیصد اضافہ دیکھا گیا، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملے کے بعداس ملک کی مجموعی تیل پیداوار آدھی رہ گئی ہے جس کہ وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔