Nov ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • برطانوی حکومت پرافغانستان وعراق میں جنگی جرائم کو چھپانے کا الزام

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور سنڈے ٹائمز کی تحقیق میں برطانوی حکومت اور فوج پر برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں افغانستان اور عراق میں شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کے ٹھوس شواہد کو چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے  اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تحقیقق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے تنازعات میں موجود فوجیوں کے طرزِ عمل کی 2 انکوائریوں کے لیکس میں فوجیوں کو بچوں کے قتل اور شہریوں کو ٹارچر کرنے کے جرائم میں ملوث پایا گیا۔

برطانوی حکومت اور فوج پر عائد کیے گئے الزامات میں ایلیٹ ایس اے ایس یونٹ کے فوجی کے ہاتھوں قتل، بلیک واچ انفینٹری یونٹ کے ارکان کی جانب سے دوران حراست قیدیوں کی اموات، مار پییٹ، ٹارچر اور جنسی استحصال شامل ہیں۔

سنڈے ٹائمز اور بی بی سی کے پینورما پروگرام کی جانب سے ایک سال کے دورانیے پر مشتمل تحقیقات میں مبینہ جنگی جرائم کے شواہد بے نقاب کرنے والے فوجی جاسوسوں نے کہا کہ سینئر کمانڈرز نے اسے سیاسی وجوہات کی بنا پر چھپایا۔

یہ نئے الزامات جنگی جرائم کی 2 انکوائریز عراق ہسٹورک ایلیگیشن ٹیم (آئی ایچ اے ٹی) اور آپریشن نارتھ مور سے سامنے آئے۔

ٹیگس