جنگ یمن میں جاں بحق ہونے والوں میں نصف بچے اور عورتیں ہیں
Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
یمن میں اقوام متحدہ کے کوارڈی نیٹر نے اعلان کیا ہے کہ جنگ یمن میں جاں بحق ہونے والوں میں پچاس فیصد بچے اور عورتیں ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن میں انساندوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے کوارڈی نیٹر دفتر نے جارح سعودی حملوں میں شہید ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں اور عام شہریوں پر حملے کرنے سے گریز کرے۔
یمن میں انساندوستانہ امور سے متعلق اقوام متحدہ کے کوارڈی نیٹر دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں نصف تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔سعودی عرب ، امریکہ اور چند عرب ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔