یمن کی بندرگاہ الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے بیس حملے
جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز شمالی حدیدہ پر پانچ اور تحیتا شہر پر دو حملے کیے ہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کے طیاروں نے جزیرہ کمران پر دس بار اور راس عیسی بندرگاہ پر تین بار بمباری کی ہے۔
ان حملوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں تا حال کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق سعودی اتحاد نے شمال مغربی شہر حیس اور اس کے نواحی علاقوں پر شدید گولہ باری بھی کی ہے۔
الحدیدہ اس وقت یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی قیادت والی حکومت کے کنٹرول میں ہے تاہم سعودی اتحاد نے اس شہر کی بندرگاہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ الحدیدہ کی بندرگاہ یمن کے جنگ زدہ عوام کے لیے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کا واحد راستہ ہے۔