قطیف پر سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی یلغار ، دو نوجوان شہید
سعودی فوجیوں نے شیعہ نشین شہر قطیف کی العنود کالونی پر حملہ کر کے دونوجوانوں کو شہید کردیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے الشرقیہ صوبے کے شہر قطیف کی ایک فعال سیاسی شخصیت نے منگل کو اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ دونوں نوجوان العنود کالونی پر سعودی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائی میں شہید ہوئے ہیں۔
صوبہ الشرقیہ کے شیعہ علاقوں پر سعودی فوجی اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔ اس علاقے پر سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک دسیوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب کی تقریبا پندرہ فیصد آبادی شیعہ ہے جو زیادہ تر صوبہ الشرقیہ میں ہے۔
ڈکٹیٹر سعودی حکومت، شیعہ مسلمانوں، سیاسی قیدیوں اور خاندانی آمریت کے مخالفین کو دہشتگردی سمیت مختلف بے بنیاد الزامات میں تختہ دار پر لٹکا دیتی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے سعودی عرب میں آزادی بیان، سزائے موت اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی سرکوبی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
انسانی حقوق کے عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت دنیا میں انسانی حقوق پامال کرنے والی سب سے بڑی حکومت ہے۔