Dec ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کا حشد الشعبی پر بزدلانہ حملہ 76 اہلکار شہیدو زخمی

امریکہ نے عراق کے صوبہ الانبار میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پربزدلانہ حملہ کرکے 76 اہلکاروں کو شہید اور زخمی کردیا ہے ۔

پارس ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکام نے امریکی حملے کو عراقی عوام اور عراقی فوج  پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی عراقی فوج کا اہم حصہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد پر قائم حشد الشعبی کے مراکز پر حملہ کرکے 25 اہلکاروں کو شہید اور51 کو زخمی کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے القائم میں حزب اللہ عراق کے تین مراکز پر حملہ کیا ۔ اور حزب اللہ کے بریگیڈ 45 اور 46 کو نشانہ بنایا ہے۔

عراقی حکام نے امریکہ کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عراقی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

ادھر امریکی وزارت دفاع نے حزب اللہ عراق کے ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے حشد الشعبی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ حشد الشعبی نے بھی ایک بیان میں امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے حشد الشعبی کی 45 بریگیڈ پر حملہ کرکے خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ امریکہ نے بغداد میں اپنے سفارتخانہ سے درجنوں اہلکاروں کو نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔

ٹیگس