Jan ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۰:۲۳ Asia/Tehran
  • شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو ملے اہم سراغ !

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغداد کو جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کے اہم سراغ دستیاب ہوئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان عبد الکریم خلف کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو اہم سراغ ملے ہیں۔

انہوں نے عراقی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کمیٹی کے سامنے نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں اور حتمی نتائج کے حصول تک تحقیقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔  

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کے بارے میں اپنی حتمی رپورٹ وزیر اعظم کے حوالے کرے گی۔

امریکا کی دہشت گرد فوج نے تین جنوری کو جنرل قاسم سلیمانی کے کارواں پر دہشت گردانہ فضائی حملہ ایسی حالت میں کیا تھا کہ وہ حکومت عراق کی دعوت پر سرکاری دورے پر بغداد گئے تھے۔ دہشت گرد امریکی فوج کے اس دہشت گردانہ فضائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ ہی عراق کی عوامی رضا کار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی الہمندس اور آٹھ دیگر افراد بھی شہید ہوگئے تھے۔

امریکی چینل سی این این نے کچھ ہی دن پہلے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ عراقی حکام نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس نے ائیرپورٹ پر سیکورٹی اہلکاروں سے تحقیقات کی ہے۔

ٹیگس