Jan ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۹ Asia/Tehran
  • عراق کے ملین مارچ سے خوفزدہ امریکا، قبائلی عمائدین پر زبردست امریکی دباؤ

عراقی کی البدر تنظیم کے دفتر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران امریکا نے صوبہ الانبار کے کچھ قبائلی عمائدین کے ساتھ مشکوک اجلاس کئے ہیں تاکہ امریکا مخالف مظاہروں میں ان کی شرکت کو روک سکے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق البدر تنظیم کے دفتر کے سربراہ قصی الانباری نے ملک میں امریکا کی مشکوک سرگرمیوں کی بابت خبردار کیا ہے۔

الانباری نے المعلومہ نیوز ویب سایٹ سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران امریکا نے صوبہ الانبار کے کچھ قبائلی عمائدین کے ساتھ مشکوک اجلاس کئے ہیں تاکہ امریکا مخالف مظاہروں میں ان کی مشارکت کو روک سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس طرح کی ملاقاتوں کے ذریعے یہ کوشش کر رہا ہے کہ الانبار صوبے کی مشہور شخصیات، قبائلی عمائد اور ان کی اولادیں جمعے کے روز امریکا کے خلاف ہونے والے ملین مارچ میں شرکت نہ کریں۔

عراق کے اس عہدیدار کا کہنا تھا کہ کچھ قبائیلی جو اربیل یا عراق سے باہر رہتے ہیں، وہ ترجیح دیتے ہیں کہ اپنے ملک کے خلاف، امریکا کا دامن تھامے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اجلاس سے امریکا کا مقصد عراقی قوم میں تفرقہ پیدا کرنا ہے اور وہ اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہتے کہ عراق میں ان کی موجودگی کی مذمت کی جائے۔   

واضح رہے کہ جمعے کے روز عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف ملین مارچ کی کال دی گئی ہے۔ عراق کے تمام سینئر رہنماؤں نے مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس