Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • بیلسٹک میزائل کے حملے میں سعودی اتحاد کے60 فوجی ہلاک 50 زخمی

یمن کے صوبے مآرب میں انجام پانے والے اس میزائلی حملے میں سعودی اتحاد کے کم از کم ساٹھ فوجی ہلاک اورپچاس زخمی ہو گئے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں ہفتے کی شب ملکی ساختہ ایک بیلسٹک میزائل سے صوبہ مآرب میں جارح فوجیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔اس سے قبل مآرب میں ہونے والے اس ےمیں گیارہ جارح فوجیوں کی ہلاکت جبکہ بائیس کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم حال ہی میں یمن کے وزیر دفاع جنرل محمد ناصر العاطفی نے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کو خبردار کیا تھا کہ یمنی فورسز جارح فوجیوں پر جہنم کے دروازے کھول دیں گی۔

سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم اتحاد نے امریکہ کی اور بعض یورپی ممالک کی حمایت کے سائے میں مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک یمن کے دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی شہری اپنی جان کے خوف سے اپنا گھر بار چھوڑ کر دیگر مقامات میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اس وقت یمن کو دوا اور غذائی اشیاء کی شدید قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیگس