شہریت ترمیمی قانون پر بنگلہ دیش کی نکتہ چینی
بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے ہندوستان کے متنازع شہریت ترمیمی قانون پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے گلف اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کو پاس کرنے کی ضرورت کو وہ سمجھ نہیں سکی ہیں اور اس قانون کی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ نہیں سکے کہ ہندوستان نے اس قانون کو پاس کیوں کیا اس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔
بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ اس قانون سے شہریوں بالخصوص تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آخر اس لاحاصل قانون کی کیا ضرورت پیش آگئی تھی۔
شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ گو یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے تاہم اس قانون سے بیرون ملک سے ہندوستان جانے والوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے اقلیتوں کو پریشانی کا سامنا ہےاس لئے مودی حکومت کو اس اہم معاملے پر نظرثانی کرنی چاہئیے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔