Jan ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملے

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ داغے گئے ہیں۔

عراق سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون (الخضرا) میں امریکی سفارت خانے کے قریب دو سے تین راکٹ  داغے گئے ہیں۔

راکٹ حملوں کے وقت امریکی سفارت خانے سے منسلک کمپلیکس سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے اعلانات کئے گئے اور خطرے کی گھنٹی بجائی گئی۔ ابھی تک ان حملوں میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق تین راکٹ گرین زون کے اندر گرے ، جس میں سرکاری عمارتیں اور کئی غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشتگردی کے دو اڈوں پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی قیمت چکانی پڑی۔

ٹیگس