غزہ میں سینچڑی ڈیل کے خلاف خصوصی کمیٹی کی تشکیل
غزہ میں امریکی و صیہونی منصوبے سینچڑی ڈیل کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق فلسطین کی اس قومی و عوامی تنظیم کا پہلا اجلاس غزہ میں اتوار کو منعقد ہوا جس میں فسلطینی گروہوں کے سربراہوں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں امریکی و صیہونی حکومت کے تیار کردہ مذموم منصوبے کی مذمت کے علاوہ اعلان کیا گیا کہ امریکہ صیہونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
فسلطین کی اس خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں سینچری ڈیل کے خلاف آواز اٹھانے والے ممالک کی قدردانی کے ساتھ ساتھ سینچری ڈیل کی حمایت کرنے والے سعودی عرب جیسے بعض رجعت پسند ملکوں کی مذمت بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر اٹھائیس جنوری کو سینچڑی ڈیل منصوبے کی رونمائی کی تھی جس کے بعد سے عالمی سطح پر اس امریکی اقدام کی شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔