عمران خان اور مہاتیرمحمد کی علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال
Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے پتراجایا آفس میں ون آن ون ملاقات کی۔
عمران خان اور مہاتیر محمد کی ملاقات کے دوران ہاہمی تعاون، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔
دونوں وزرائے اعظم پریس کانفرنس بھی کریں گے اور مفاہمت کی مختلف یادداشتوں اور مجرموں کو تحویل دینے کے معاہدے پردستخط کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کل دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوئے تھے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔