یمن کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے سعودی طیاروں کو مار بھگایا
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
یمن کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے صوبہ الجوف پر سعودی طیاروں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
صنعا سے ہمارے نمائندے کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے فاطر ایک ایئر ڈیفینس سسٹم نے سعودی طیاروں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
قابل ذکر ہے یمن کی فوج نے حال ہی میں فاطر سمیت متعدد قسم کے دفاعی سسٹم کی رونمائی کی تھی۔ سعودی حکومت نے یمن پر جنگ مسلط کرنے کے علاوہ اس ملک کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اس کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے دفاعی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صوبہ مآرب کے قبائلی عمائدین نے صوبے کو تحویل میں دینے کے لیے یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔
قبل ازیں عراق کی عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الجوف کے مرکز الحزم کو جارح قوتوں کے آزاد کرالیا تھا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان پیقشدمی کرتے ہوئے شہر مآرب کے قریب پہنچ گئے ہیں۔