Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۵ Asia/Tehran
  • یمن میں سرگرمِ جنگ سبھی فریق قیدیوں کو رہا کر دیں: اقوام متحدہ

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام قیدیوں کو فوری طور پر رہا کر دیں۔

 اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ یمن کی جھڑپوں میں الجھے تمام فریقوں کو کورونا کی عالمگیریت کے پیش ںظر جنگ سے گریز اور اپنی تمام توجہ عام شہریوں کو اس خطرے بچانے پر مرکوز کرنا چاہیے۔ انہوں نے یمن کے صوبہ الجوف اور مآرب میں جاری جھڑپوں کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے قیدیوں کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی کمیٹی کے سربراہ عبد القادر مرتضی نے کچھ عرصہ پہلے بتایا تھا کہ عبد الربہ منصور کی مستعفی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ بند کردیا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس اس وقت دنیا کے ایک سو اسی ملکوں میں سرایت کر گیا ہے اور سعودی عرب کے ذریعے اس موذی وائرس کے یمن میں پھیلائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ٹیگس