یمن میں سعودی اتحاد کے 80 آلہ کار فوجی ہلاک و زخمی
Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
یمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مأرب صوبے میں سعودی اتحاد کے 80 آلہ کار فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
صنعا کی حکومت سے وابستہ یمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے صوبہ مأرب کے صرواح اور کوفل علاقوں میں سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو روکتے ہوئے اسے کافی جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے 80 آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سعودی اتحاد کے بریگیڈ 310 کے کمانڈر حمید الدستوری اور بریگیڈ 72 کے کمانڈر خالد الجماعی بھی شامل ہیں۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جمعرات کے روزبھی مأرب صوبے کے شمالی علاقوں کے فوجی اڈوں کو اپنے کنٹرول میں لینے میں کامیابی حاصل کی تھی۔