May ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم کا نئی عراقی حکومت سے تعاون کا اعلان

حکومت پاکستان نے مصطفی الکاظمی کی قیادت میں تشکیل پانے والی نئی عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کے فروغ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مصطفی الکاظمی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد اور بغداد کے درمیان تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اسلام آباد اور بغداد کے درمیان دوستانہ اور قریبی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق کے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے پاکستان اور عراق کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات اور تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ مصطفی الکاظمی نے جمعرات کی صبح پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ مصطفیٰ الکاظمی نے عراق کے کارگزار وزیر اعظم عادل المہدی کی جگہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے  کہ جنہوں نے گزشتہ برس انتیس نومبر کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

ٹیگس