May ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کو دیا تحفہ

متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے دبئی میں اسرائیل کا عارضی سفارت خانہ کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

یونیوز نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیت اور ابوظہبی کے درمیان ہونے والے اتفاق کے مطابق دبئی میں غاصب صیہونی ریاست کا سفارت خانہ عارضی طور پر کھولا جائے گا۔

بعض ذرائع نے دنیا میں جاری کورونا کے بحران کے درمیان اسرائیل کے ساتھ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے قیام کی خبریں شا‏‏ئع کی ہیں جن میں کہا  گیا ہے مذکورہ دونوں ممالک اسرائیل کے ساتھ تجربات اور طبی وسائل کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

اسرائیل شبعا میڈیکل سینٹر کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سرغنہ یوئل ہارون نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے آغاز سے قبل متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اعلی سطحی نمائندوں نے رابطہ کیا تھا جو ہفتہ وار بنیاد پر جاری ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران خطے کے عرب ملکوں خاص طور سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہی ہیں۔

ٹیگس