May ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • یوم نکبت کے مظاہرے پر صیہونیوں کا حملہ

صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن میں یوم نکبہ کی مناسبت سے ہونے والے مظاہرے پر حملہ کر دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کے غاصب اور جابر صیہونی دہشتگردوں نے جمعہ کے روز فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل داغے۔

اسرائیل کے یوم تاسیس یعنی یوم نکبت کے موقع پر ہونے والے اس مظاہرے میں فلسطینی علاقوں پر قبضہ جمانے کی صیہونی کوششوں کی مذمت کی گئی اور ساتھ ہی تمام فلسطینیوں کے اپنے وطن لوٹنے پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ بہتر برسوں سے وہ اپنے گھروں اور سرزمین سے دور ہیں۔

فلسطین کے دیگر علاقوں میں بھی سن رسیدہ افراد نے اپنے گھروں کی دستاویزات اور چابیوں کو ہاتھوں میں لے کر احتجاج کیا اور اس بات پر تاکید کی کہ وقت گذرنے کے باوجود مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کے غاصبانہ اقدامات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ 14 مئی 1948 کو خونخوار صیہونیوں نے عالمی سامراج بالخصوص برطانیہ کی حمایت سے فلسطینی عوام کو انکی اپنی سرزمین سے بے دخل کر کے غاصب اسرائیل کی بنیاد ڈالی اور اس سال اس تلخ واقعے کی 72 ویں برسی ہے۔

ٹیگس