Jun ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق کے التاجی ھوائی اڈے پر دہشت گرد امریکی فوج کا طیارہ تباہ

عراق میں امریکہ کی سرکردگی میں دہشتگردی کے خلاف قائم نام نہاد عالمی اتحاد کا ایک طیارہ بغداد کے التاجی فوجی اڈے پر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔

عراقی ذرائع نے منگل کو اعلان کیا کہ یہ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے۔ امریکہ کی سرکردگی میں دہشتگردی کے خلاف قائم نام نہاد بین الاقوامی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس حادثے میں چار امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں.

عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد کے ترجمان مایلز بکیگینز نے بھی کہا ہے کہ امریکی فوج کا سی ون تھرٹی  طیارہ التاجی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرتے وقت ھوائی پٹی سے منحرف ہوکر دیوار سے ٹکرا گیا۔

مذکورہ امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ اس طیارے کے دیوار سے ٹکرانے کے باعث چار امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔

اپریل کے مہینے میں عراقی پارلیمنٹ سے امریکہ کے غاصب دہشتگردوں کے انخلا کا قانون منظور ہونے کے باوجود امریکی عراق میں اپنے غاصبانہ قبضے کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بغداد اور واشنگٹن عراق سے امریکی دہشتگردوں کے پوری طرح نکلنے کے بارے میں دس جون کو مذاکرات کریں گے۔

درایں اثنا عراق میں صدر گروہ کے سربراہ  مقتدی صدر نے ملک سے امریکی فوج کے مکمل انخلاء پر زور دیا ہے۔ بغداد الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے  ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ سب کو دہشتگردانہ طریقوں منجملہ جنگ اور قتل کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے اور پوری دنیا پر صرف اپنا تسلط قائم کرنے کے درپے ہے۔ مقتدی صدر نے کہا کہ امریکہ سب کے ساتھ متکبرانہ انداز میں پیش آتا ہے اور اسے اپنے اندر موجود احساس برتری کا احساس اب ختم کر دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ لاکھوں عراقی عوام نے پچیس جنوری  کو امریکہ کے خلاف ملین مارچ کر کے اپنے ملک سے امریکی  فوج   کے نکلنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

 

ٹیگس