Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • ملک میں قیام امن ہماری اولیں ترجیحات میں شامل ہے: عبداللہ عبداللہ

افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ نے طالبان سے مذاکرات پر ایک بار پھر اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے جمعرات کو کابل میں قطر کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے مطلق بن ماجد القحطانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز اور افغانستان میں قیام امن اس ملک کی حکومت اور عوام کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغاستان کی حکومت افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات شروع کرنے اور دائمی امن کے حصول کی خواہاں ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے نمائندے قحطانی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ اُن کا ملک افغانستان میں قیام امن کے حصول میں مدد کے لئے تیار ہے۔

قطر میں دو ہزار تیرہ سے طالبان کا سیاسی دفتر قائم ہے اور دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوئے جس کے بعد فریقین کے درمیان امن سمجھوتے پر دستخط بھی ہوئے ہیں تاہم عملی طور پر اس کا اب تک کوئی نتیجہ افغان عوام نے محسوس نہیں کیا ہے اور طالبان بھی اب تک بارہا مذاکرات کے لئے حکومتی درخواستوں کو مسترد کر چکے ہیں۔

ٹیگس