Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • شمالی عراق پر ترکی کی بمباری

ترک فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں ایک بار پھر پی کے کے، کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں واقع زاب کے علاقے میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر ترک فوج کی بمباری میں پی کے کے، کے دو رکن مارے گئے ہیں۔ ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں ترک فوج کے اس قسم کے حملے بدستور جاری رہیں گے۔

ترک فوج نے 27 مئی 2017 سے شمالی عراق میں پی کے کے کی سرکوبی کے لئے اپنی کاروائی کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کی حکومت نے اپنے ملک کے شمالی علاقے میں ترک فوج کی اس طرح کی فوجی کارروائی کو اپنے ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے منافی قرار دیتے ہوئے ہمیشہ ترکی کی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی پی کے کے کو دہشت گرد گروہ قرار دیتا ہے۔

تازہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے

ٹیگس