Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  •   عراق: داعش کا حملہ ناکام، داعش کے 6 خطرناک دہشتگرد گرفتار

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے دہشتگرد گروہ داعش کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ موصل پر داعش دہشت گرد گروہ کا حملہ ناکام بنا دیا اور یہ دہشت گرد عناصر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ الحشدالشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے چھے عناصر کو گرفتار کرلیا۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر اس ملک کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔ دو ہزار چودہ میں داعش دہشت گرد گروہ نے امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی فوجی و مالی مدد و حمایت سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے وسیع و عریض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور پھر وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا تھا جس کے بعد حکومت عراق نے دہشت گردوں کے خلاف مہم میں ایران سے باضابطہ طور پر مدد کی درخواست کی۔عراقی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت و مدد سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو عراق کے صوبے الانبار کے شہر راوہ کو، جو اس دہشت گرد گروہ کا آخری اڈہ تھا ،آزاد کرا کر اس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کا عملی طور پر کام تمام کر دیا۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

ٹیگس