ترکی کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، سات فوجی ہلاک
ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ایک جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سات ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔
ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا ہے کہ یہ جاسوس طیارہ سطح زمین سے دو ہزار دو سو میٹر کی اونچائی پر پرواز کر رہا تھا کہ کوہ آرتوس سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ترکی کے دو پائلٹ اور پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔
ترکی کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات دس بج کر بتیس منٹ پر اس طیارے نے آخری بار باش قلعہ علاقے میں ایئرٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور تیرہ منٹ کے بعد ریڈار سے اوجھل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کا ملبہ بھی مل گیا ہے۔
ترکی کے فوجی ماہرین نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ