Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں اسرائیل نواز سعودی چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد

فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے غلط پروپیگنڈوں اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کی وجہ سے العربیہ اور الحدث ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کرد۔

ارنا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے غزہ میں فلسطین کی وزارت داخلہ نے سعودی عرب کے العربیہ اور الحدث ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

فلسطینی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ یہ پابندی غلط پروپیگنڈوں، جھوٹی رپورٹیں نشر اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے سبب عائد کی گئی ہے۔

  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں فلسطینیوں کے خلاف العربیہ اور بعض دیگر عرب ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈوں کی مذمت کی ہے۔

چند روز قبل بھی غزہ کے داخلی امور کی وزارت نے سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل العربیہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ العربیہ ٹیلی ویژن چینل سعودی آلہ کار کے طور پر کام کر کے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کیلئے غلط اور جھوٹا پروپگنڈہ کرتا ہے۔

فلسطین کی سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے متعدد بار العربیہ ٹیلی ویژن چینل کے اسرائیل کے ساتھ  ہم آواز ہونے پر کڑی نکتہ چینی کی۔

واضح رہے کہ العربیہ اور الحدث ٹیلی ویژن چینلوں نے حماس اور القسام بریگیڈ کے خلاف زہریلا پروپیگںڈہ شروع کر رکھا ہے۔ حال ہی میں اُس نے دعوی کیا تھا کہ القسام بریگیڈ کے 16 اراکین کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس قسم کے اقدامات اور پروپگنڈوں سے وہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ کا مقصد فلسطینی مزاحمت کو کمزور بناکر اسے نقصان پہنچانا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

 

ٹیگس