Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • یمن میں کلسٹر بم کا دھماکہ، 6 بچے شہید  و زخمی

یمن میں کلسٹر بم کے پھٹنے سے 6 یمنی بچے شہید اور زخمی ہو گئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ بم صوبہ مأرب کے الخرم دیہی علاقے میں پھٹا جس کی وجہ سے 4 یمنی بچے شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ کلسٹر بم سعودی اتحاد کی جارحیت کے وقت کی ہے  جو اس وقت دھماکے سے نہیں پھٹا تھا۔  

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم عین الانسانیه نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 26  مارچ 2015 کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے لے کر اب تک 3 ہزار 742 بچے شہید اور 3 ہزار 992 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر فوجی جارحیت کی اور یمن کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کر رکھا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: https://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس