حج کو محدود کر کے آل سعود نے ارکان اسلامی پر جفا کی: انصار اللہ
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے مسلمانانِ عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن میں سعودی عرب کی جارحیت کو لگام دیں۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سیکریٹری جنرل عبد الملک بدر الدین الحوثی نے جمعرات کے روز عید الاضحیٰ کے پیش نظر یمنی عوام سے خطاب میں کہا کہ اس سال عید ایسے عالم میں آئی ہے کہ امت اسلامیہ بڑے اہم واقعات سے روبرو ہے جن میں سر فہرست اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے لئے حج سے محرومی اور اس عظیم عبادت کا محض ایک ظاہری عمل میں تبدیل ہو جانا ہے۔
تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کورونا کے بہانے حج کو محدود کئے جانے پر مبنی سعودی حکومت کے اقدام پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے سعودی حکام کے اس عمل کو ارکان اسلام کے حق میں ایک بڑی جفا قرار دیا۔
انہوں نے یمن میں مستقل بنیادوں پر جاری سعودی عرب کی فضائی و زمینی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی حکومت امریکہ اور صیہونی ٹولے کی نگرانی میں اپنے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ یمن کو مارچ دوہزار پندرہ سے مستقل بنیادوں پر سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت کا سامنا ہے اور اسلامی کیلینڈر کے ماہ ہائے حرام یا محترم مہینے بھی سعودی حکومت کو جارحیت و خونریزی سے نہیں روک سکے ہیں۔اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی، جبکہ دسیوں لاکھ بے گھر ہونے کے ساتھ ساتھ بھوک مری اورمختلف قسم کی بیماریوں سے روبرو ہو چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM