Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کا حملہ پسپا

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے الصوح کی جانب دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

المسیرہ  ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی جنگی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے جنوبی سعودی عرب سے یمن میں دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ اس دوران ہونے والی لڑائی میں سعودی اتحاد میں درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کا سامان حرب تباہ کردیا گیا۔

 دوسری جانب سعودی جنگی اتحاد نے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الدریہمی سمیت مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔ سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 ایک اور اطلاع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جنوبی یمن کی بندرگاہ بلحاف کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے جہاں یمن مخالف مسلح باغیوں کو تربیت دی جارہی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

 

ٹیگس