افغانستان میں جیل پر حملہ، 3 ہلاک 16 زخمی
مسلح افراد نے جلال آباد شہر کے ایک جیل پر حملے کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطاالله خوگیانی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 3 افراد ہلاک اور 16 سے زائد زخمی ہوئےجبکہ متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور خصوصی دستوں کو جائے وقوعہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ہمارا حملہ نہیں ہے۔ دوسری جانب یہ خبر ہے کہ داعش نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق جلال آباد جیل میں اس وقت ایک ہزار 700 قیدی ہیں اور ان میں بیشتر داعش اور طالبان کے دہشتگرد ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b