Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی میں استقامی محاذ کے مراکز پر صیہونی حملے، کشیدگی کے لئے ایک پیغام ہے ؛ تحریک حماس

فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہاہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کا مقصد اپنے داخلی بحرانوں کو فلسطینی عوام میں منتقل کرنا اور اسرائیل کی بدترین سیاسی صورت حال سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے پیر کو مشرقی خان یونس پرصیہونی حکومت کے اتوار کی رات کے حملوں کے بارے میں کہا کہ استقامتی قوتیں صیہونی حکومت کی سازشوں اور ماہیت نیز اس کے طریقہ کار سے بخوبی آگاہ اور باخبر ہیں ۔فوزی برہوم نے کہا کہ صیہونی دشمن کے سلسلے میں استقامتی محاذ کی پالیسی بدستور فلسطینی قوم کی جدوجہد اور جہادی صورت حال سے پوری طرح ہماہنگ ہے۔

ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے کی خبر دی ہے۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ پٹی کے کچھ علاقوں پر بمباری کی ہے۔ابھی تک اس بمباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔

صیہونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ نئے حملے غزہ سے فائر کئے جانے والے راکٹوں کے جواب میں کئے گئے ہیں ۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعوی کیاہے کہ صیہونی فوج تل ابیب کے خلاف ہونے والی کسی بھی طرح کی کارروائی کو خطرناک سمجھتی ہے اور حماس کو اسرائیل پر حملے کی ذمہ داری گرادنتی ہے۔صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں اور توپخانوں سے حالیہ مہینوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے اور اسے اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے۔فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے یہ حملے ہمیشہ ہی بے بنیاد الزامات کے تحت انجام پاتے ہیں ۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ۔غزہ دوہزار چھے سے صیہونی حکومت کے زمینی ، فضائی اور بحری محاصرے میں ہے اور غزہ پٹی کے شہریوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس