سعودی بمباری میں اکیس عام شہری شہید و زخمی
یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کی نئی لہر میں اکیس یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام کے خلاف سعودی حکومت کے جارحانہ حملوں میں اس ملک کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی گئی ہے۔
یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے نئے حملوں میں صوبہ الجوف کے المعاطرہ علاقے کے نو افراد شہید اور بارہ بچے اور خواتین زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں زیادہ تربچے ہیں ۔
جولائی کے مہینے میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے شہر الحزم میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں پینتیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔
سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے ۔ سعودی عرب نے غریب عرب ملک یمن کا فضائی ، زمینی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے ۔
یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزاروں زخمی اور لاکھوں دربدر ہوچکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b