Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • بیروت دھماکے میں 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: لبنانی صدر

لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ بیروت دھماکے میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ  بیروت دھماکے میں 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ وہ بیروت دھماکے سے متعلق حقائق کو برملا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: بیروت سانحے کے حقائق برملا ہوں گے: صدر لبنان

یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھے 2 ہزار 700 ٹن آتش گیر مواد امونیم نائٹریٹ میں آگ لگنے کے سبب دھماکہ ہوا جس کے باعث اب تک 171 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس ہولناک سانحے کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لبنان کی حکومت استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس