حکومت ہر طرح سے تیار ہے، طالبان حقیقی قیام امن کی کوشش کرے: افغان صدر
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ملک میں جنگ بندی کو طالبان گروہ کے ساتھ مذاکرات کرنے والے وفد کی ترجیحات قرار دیا۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکہ کی خارجہ تعلقات کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی، جنگ کے خاتمے کے لئے سیاسی چوکھٹے کا قیام، منشیات کے خلاف مہم اور دہشت گردی کا خاتمہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والے وفد کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے وہ تمام اقدامات کئے ہیں کہ جن سے افغانستان میں امن کا قیام عمل میں آ سکے اور طالبان کو چاہئے کہ ملک میں حقیقی قیام امن کی کوشش کریں۔
واضح رہے کہ افغانستان سے جنگ و خونریزی کے خاتمے کے لئے آئندہ چند دنوں میں افغانستان کی حکومت اور طالبان گروہ کے درمیان قطر میں مذاکرات ہونے والے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg