امارات کے بعد اب سعودی عرب کی باری، جلد ہی ہوگا اعلانِ غداری
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات جلد قائم ہو جائیں گے۔
اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل تیرا نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کا معاہدہ بحرین اور عمان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے پہلے عمل میں آئے گا۔
مذکورہ چینل کے مطابق اگرچہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے معاہدے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاہم عنقریب اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وفد آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہا ہے تاکہ ابوظہبی کے حکام سے مذاکرات اور تعلقات کی بحالی کے معاہدے کی تفصیلات طے کی جا سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے تعلقات کے قیام کی دنیا کے بیشتر اسلامی ملکوں اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے شدید مذمت کی ہے۔