Aug ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی جرائم کے ثبوت جمع کرنے کا فیصلہ

شام میں امریکی جرائم کے ثبوت جمع کئے جا رہے ہیں۔

شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے اٹارنی جنرل نے ملک کی وزارت قانون کی ہماہنگی سے امریکی جرائم کے ثبوت جمع کرنے کی خبر دی ہے۔

امریکا نے ان جرائم کا ارتکاب نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے کیا ہے۔

صوبہ الحسکہ کی عدالت کے جج محمد علی دہش نے سنیچر کو اسپوتنک خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کی سربراہی والے اتحاد نے شام کے تیل سمیت قومی سرمایے کی لوٹ مار کی اور اس طرح اس اتحاد نے شام میں متعدد جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

امریکا نے غیر قانونی طریقے سے مشرقی شام سے اردن، عراق اور ترکی سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں 19 چھاونیوں میں تقریبا 7 ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

شامی حکومت اپنے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا بارہا مطالبہ کر چکی ہے جو غیر قانونی طریقے سے شام میں داخل ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس