لبنان، بیروت میں داعش کا حملہ ناکام
Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
لبنان کی فوج نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کا منصوبہ بنانے والے داعش کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کے ایک سرغنہ کو حراست میں لے لیا جو بیروت میں حملے کا منصوبہ تیار کر رہا تھا۔
لبنان کی داخلی سیکورٹی کے سربراہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ فوج نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک مشکوک سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے اس سرغنہ نے ملک میں دراندازی کی اور پہلے اس نے متعدد علاقوں کی ریکنگ کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش کا یہ دہشت گرد داعش کے سوشل میڈیا پر چل رہے متعدد گروپس کا ممبر بھی رہا ہے اور وہ کھل کر داعش کے افکار پھیلا رہا تھا۔