Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • افغانستان، 73 طالبان ہلاک و زخمی

افغان فوج نے فریاب صوبے میں ایک مہم کے دوران 47 طالبان کو ہلاک اور 26 کو زخمی کر دیا ہے۔

آریا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے افسر کا کہنا تھا کہ طالبان نے فریاب صوبہ کے قیصر ضلع میں فوج پر حملہ کیا لیکن فوج نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

افغان صوبے فریاب  کے گورنر نقیب ‌الله فایق نے کہا ہے کہ طالبان نے قیصار بازار تک پیشقدمی کی ہے تاہم طالبان سے مقابلہ کرنے کیلۓ اضافی فورسز بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں اور طالبان قیصار کے دیہی علاقوں سے پسپائی  اختیار کر رہے ہیں۔

فریاب  کے گورنر نے ان جھڑپوں میں افغان فورسز کے جانی نقصان کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

واضح رہے کہ فریاب افغانستان کا بد امن صوبہ ہے کہ جس کے 70 فیصد علاقے پر طالبان کا قبضہ ہے۔

ٹیگس