Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
  • یمن میں امریکی مداخلت کا انکشاف

یمن کے المیسرہ چینل نے 21 ستمبر کے انقلاب سے پہلے یمن میں امریکی سفارتخانے کی وسیع مداخلت کے بارے میں خفیہ دستاویزوں کا انکشاف کیا ہے۔

المسیرہ نے جو اہم خفیہ دستاویز جاری کئے ہیں ان کا تعلق 21 ستمبر کے انقلاب سے پہلے کا ہے۔

ان دستاویزات میں سے کچھ صنعا میں امریکی سفارتخانے اور یمن کے قومی سیکورٹی ادارے کی جانب سے 21 ستمبر کے انقلاب سے پہلے جاری ہوئے اور ان سے پتہ چلتا ہے کہ یمن میں امریکا کی کتنی وسیع مداخلت تھی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

امریکی سفارتخانے سے جاری ہونے والے دستاویزات میں سے ایک یمن میں امریکا کے سابق سفیر جیرالڈ فائریسٹین، انسداد دہشت گردی کی ٹیم کو وزارت داخلہ سے وزارت دفاع منتقل کرنے کا حکم دیتے ہیں۔

امریکی سفارتخانوں کے ان دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ یمنی حکومت خاص طور پر فوجی دستوں کے کمانڈرز، ان کے معاون اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف سمیت متعدد کمانڈروں کی تعیناتی کے لئے کتنی جلدی اقدامات کرتی ہے۔

اسی وقت یمن کی قومی سیکورٹی کے ادارے سے جاری ہونے والے دستاویزات میں سام اور اسٹریلا میزائلوں اور اینٹی ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا بھی انکشاف ہوتا ہے اور اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ سب کام پوری طرح سے امریکا کی نگرانی اور اس کی مکمل ہم آہنگی سے ہو رہے تھے۔

 

ٹیگس