Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۵ Asia/Tehran
  • عراق، بغداد ائیرپورٹ اور امریکی کانوائے پر پھر حملہ

عراقی ذرائع نے پیر کے روز بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

سومریہ نیوز نے عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ راکٹ بغداد ائیرپورٹ کے پاس واقع ایک گھر پر گرا جس کی وجہ سے دو افراد جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

حالیہ کچھ دنوں میں بغداد ائیرپورٹ کے اس حصے پر متعدد بار راکٹوں اور میزائلوں سے حملے ہوئے ہیں جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔

امریکا کے دہشت گرد فوجی ائیرپورٹ کے اس حصے کا استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے فوجی ساز و سامان وہاں رکھے ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

دوسری جانب عراقی ذرائع نے جنوبی بغداد کے اللطیفیہ علاقے میں امریکا کے باوردی دہشت گردوں کے کانوائے کے راستے میں بم دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

صابرین نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ قاصم الجبارین بريگیڈ نے اس حملے کی ذمہ قبول کر لی ہے۔ ابھی تک یہ پتہ نہيں چل سکا ہے کہ اس حملے سے کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ٹیگس