Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • ڈھائی ہزار امریکی فوجی عراق سے باہر نکل چکے ہیں : مصطفی الکاظمی

عراق کے وزیر اعظم نے ملک سے ڈھائی ہزار امریکی فوجیوں کے نکلنے کی خبر دی ہے۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے العراقیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ بغداد کے اسٹریٹیجک مذاکرات کے نتیجے میں امریکہ اب تک اپنے ڈھائی ہزار فوجی عراق سے باہر نکال چکا ہے ۔مصطفی الکاظمی نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری رہے گا۔عراقی وزیر اعظم نے بیس اگست کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ امریکی حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے واشنگٹن کا دورہ کیا تھا۔

مصطفی الکاظمی سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات کے دوران طے پایا ہے کہ واشنگٹن آئندہ تین برس میں اپنے فوجیوں کو عراق سے باہر نکال لے گا۔اس سمجھوتے پر عراقی حکام اور ممبران پارلیمنٹ نے سخت تنقید کی تھی کیونکہ عراقی عوام کی اکثریت اور گروہ اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاءکا بل پاس کیا تھا۔

ٹیگس