Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran

تحریک انصار اللہ اور یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے پر ہوئے اتفاق کے بعد یمن کے 283 فوجی صنعا پہنچ گئے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں عمان نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ 

اس سے پہلے عمان سے یمن کے 283 فوجیوں کی صنعا پہنچنے کی خبر دی گئی تھی جوسعودی اتحاد کے حملوں میں زخمی ہوگئے تھے۔

 یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے صنعا ایئرپورٹ پر زخمیوں کا استقبال کرتے ہوئے طویل انتظار کے بعد ان کی واپسی کی مبارک باد دی اور کہا کہ اگر یمن کے خلاف سعودی عرب کے جارحانہ حملے نہ ہوتے تو ان افراد کو اس قدر تکلیف و پریشانی برداشت نہ کرنا پڑتی ۔

ٹیگس